30 جنوری 2012 - 20:30

بحرین کے ایک انقلابی رہنما عیسی بن علی الجمری نے آل خلیفہ کے وزیر داخلہ کے بیان کی مذمت کی ہے۔

ابنا: عیسی الجمری نے فارس نیوز سے گفتگو میں آل خلیفہ اور جارح سعودی فوجیوں کی بڑھتی ہوئي مجرمانہ کاروائيوں پر خبردار کرتےہوئے آل خلیفہ کے وزیر داخلہ کے اس بیان پر کہ فوجیوں کی سکیورٹی کا انتظام کیا جانا چاہیے مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کا فریضہ شہریوں کی سلامتی کی ضمانت فراہم کرنا ہے لیکن وہ ایسے عالم میں فوجیوں کی حفاظت کی بات کررہے ہیں کہ ملک پر آل سعودی کے فوجیوں نے قبضہ کررکھا ہے اور نہتے عوام کو سرکوب کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت عوام پر ظلم وستم اور انہیں سرکوب کرنے کی وجہ سے اپنی قانونی حیثیت کھو بیٹھی ہے،

 انہوں نے صہیونی ریاست کو آل خلیفہ کےجرائم میں شریک قراردیا اور کہا کہ امریکہ، بحرین میں اپنی بحریہ کے پانچویں بیڑے کی آل خلیفہ کی حکومت کو جاری رکھنا ہی اپنی مصلحت میں سمجھتی ہے اور ملت بحرین پر ہرطرح کے ظلم وستم کی حمایت کررہی ہے۔

ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں نے گذشتہ روز شہید محمد ابراہیم یعقوب کے جلوس جنازہ پر حملے کرکے متعدد افراد کو زحمی کردیا۔ آل خلیفہ نے دعوی کیا ہے کہ انیس سالہ محمد ابراہیم یعقوب بیماری کی وجہ سے جان بحق ہوا ہے جبکہ اس کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ یہ جوان بحرینی پولیس کی حراست میں شہید ہوا ہے۔ اس جوان کی لاش پر زد و کوب اور جسمانی ایذاؤں کے نشانات موجود ہیں۔

ادھر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت سے کہا ہےکہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کردے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک بیان میں تاکید کی ہے کہ سیاسی رہنماؤں کو قید میں رکھنا غیر قانونی اور حکومت آل خلیفہ کو چاہیے کہ وہ سیاسی قیدیوں کوفورا رہا کردے۔

امنسٹی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں آیا ہے کہ بحرین کی ایک انقلابی خاتوں فضیلہ مبارک کو گرفتار کرکے زد وکوب کیا گیا اور فوجی عدالت میں تمام عدالتی معیارات کی مخالفت کرتےہوئے اس پرمقدمہ چلایا گيا اوراسے اٹھارہ ماہ قید کی سزا دی گئي ہے۔

ایمنسٹی انٹرنیشنل میں مشرق وسطی کے امور کی سربراہ حسبیہ حاج صحراوی نے آل خلیفہ کے جرائم کی تحقیقات کرانے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ بحرین میں سیاس قیدیوں پر بے بنیاد الزامات لگا کر انہیں سزا دی جارہی ہے اور آل خلیفہ کو تمام سیاسی قیدیوں کوغیر مشروط طور پر رہا کردینا چاہیے۔ قابل ذکر ہے ملت بحرین آل خلیفہ کی قرون وسطی کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کررہی ہے........

/169