ابنا: لاس اینجلس کے باشندوں نے امریکہ کے دوسرے شہروں خصوصا اوکلینڈ شہر میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کرنے والوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کے لۓ لاس اینجلس کی سڑکوں پر نکل کر جلوس نکالا۔ لاس اینجلس کے باشندوں نے پولیس کے ہیڈکوارٹر کے سامنے مظاہرہ کرکے مظاہرین کے خلاف پولیس تشدد بند کۓ جانے کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ امریکہ میں وال اسٹریٹ تحریک کے آغاز سے اب تک چھ ہزار تین سو انیس افراد گرفتار کۓ جاچکے ہیں۔ امریکہ میں سرمایہ دارانہ نظام کے خلاف وال اسٹریٹ تحریک کا آغاز گزشتہ سال سترہ ستمبر کو اس وقت ہوا جب سرمایہ دارانہ نظام کے مخالفین کے ایک گروہ نے امریکی حکومت کی پالیسیوں میں اس ملک کی بڑی کمپنیوں کے اثر رسوخ اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم کے خلاف نیویارک کے تجارتی مرکز میں مظاہرہ کیا۔
پولیس کے ہاتھوں مظاہرین پر روا رکھے جانے والے تشدد اور ان کی وسیع پیمانے پر گرفتاریوں کے باوجود وال اسٹریٹ تحریک کا دائرہ اب امریکہ کے بہت سے بڑے شہروں کے علاوہ آسٹریلیا ، برطانیہ ، جرمنی ، اٹلی ، اسپین ، آئر لینڈ اور پرتگال سمیت دنیا کے متعدد ممالک تک بھی پھیل چکا ہے۔
......
/169