29 جنوری 2012 - 20:30

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے انچولی سوسائٹی میں کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے شیعہ نوجوان سید تاثیر عباس زیدی شہید ہوگئے۔

ابنا: مزید معلومات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 20 انچولی سوسائٹی نزد مرکزی امام بارگاہ انچولی خیرلعمل کے نزدیک کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں کی فائرنگ سے 25 سالہ شیعہ نوجوان سید تاثیر عباس زیدی ولد سید شاکر حسین زیدی شہید ہوگئے۔

 شہید ہونے والے سید تاثیر عباس زیدی کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹر کے مطابق شیعہ نوجوان تاثیر عباس راستے میں ہی دم توڑ گئے۔

معلومات کے مطابق شہید ہونے والے تاثیر عباس مشہور نوحہ خواں ناصر زیدی کے بھتیجے اور نوحہ خواں رضا عباس کے بھائی ہے۔

کالعدم ملک دشمن جماعت کی دہشتگردی کے سبب پورے کراچی میں شدید غمہ غصہ پایا جاتا ہے۔

علاقے میں موجود مومنین کا کہنا ہے صبر کا پیمانہ لبریز ہورہا ہے۔

امام حسین کے علاموں کی خاموشی کو کمزوری سمجھا جارہا ہے۔ ایک جنازہ آج انچولی میں ہونا ہے کہ ایک اور نوجوان شہید ہوگیا ہے۔

ہمیں مجبور نا کیا جائے کہ نوجوانوں کو حضرت مختار کے اصول بتانا شروع کردیں۔

واضع رہے کہ کالعدم ملک دشمن جماعت کے دہشتگردوں کی کاروائی میں حالیہ دنوں میں تیزی آگئی ہے۔ مُسلح دہشتگرد نہتے مومنین کو نشانہ بنارہے ہے۔

 مگر سکیورٹی دارے دہشتگردوں کے جلسوں میں جاروب کشی کے فرائض انجام دے رہے ہے۔........

/169