ابنا: نيويارک پوليس نے حال ہي ميں جہاد سوم کے مشکوک نام سے ايک فلم جاري کي ہے جس ميں دہشت گردانہ حملوں کے مناظر دکھائے گئے ہيں اور يہ تاثر دينے کي کوشش کي گئي ہے کہ امريکہ ميں بيشتر مسلم رہنما معاشرے ميں نفوذ اور امريکہ پر تسلط حاصل کرنے کي کوشش کر رہے ہيں- امريکہ اسلام روابط کونسل کے ترجمان ابراہيم ہوپر نے اس فلم پر سخت نکتہ چيني کرتے ہوئے کہا کہ نيويارک پوليس نے جو اسلام مخالف فلم دکھائي ہے وہ مسلمانوں کے خلاف جاسوسي کرنے سے زيادہ پست اقدام ہے-
رپورٹ کے مطابق امريکہ ميں مسلم تنظيموں نے نيويارک پوليس کے سربراہ ريمنڈ کلے کے استعفے کا مطالبہ کيا ہے- نيويارک کے ميئر مائيکل بلومبرگ نے بھي يہ فلم دکھانے پر پوليس پر تنقيد کي ہے-
اعترضات ميں شدت ديکھ کر ريمنڈ کلے نے فلم نشر کرنے پر معافي مانگي اور پشيماني کا اظہار کيا- بعض مسلم تنظيموں کا کہنا ہے کہ صيہوني گروپ کليرين کے ذريعے تيار کي جانے والي يہ فلم امريکہ ميں مسلمانوں کے خلاف تشدد ميں اضافے کا باعث بنے گي ــ........
/169