ابنا: چورکین نے پریس کانفرنس سےخطاب کرتےہوئےکہاکہ روس نےسلامتی کونسل میں شام کےخلاف مغرب کے مجوزہ مسودہ قرارداد کومستردکردیاہے۔چورکین نےکہاکہ ہم شام کےبحران سےنکلنےکی راستہ تلاش کرنےکی کوششیں جاری رکھیں گے۔اقوام متحدہ ميں روس کےنمائندے نے اس مسودہ قرارداد کومستردکئےجانےکی وجہ کےبارےمیں کہاکہ اس قرارداد میں اس ڈیڈلائن کونہ صرف نظرانداز کیاگیاہے جسےروس ناقابل قبول سمجھتاہے بلکہ ایسےنکات بھی تھے جسےماسکوپوری طرح مستردکرتاہے ۔شام کےخلاف مغرب کے مسودہ قرارداد میں نہ صرف دمشق پرپابندیاں عائد کرنےکی بات کي گئی ہےبلکہ اس ملک کوہتھیار بیچنے پرپابندیاں عائد کی گئي ہیں۔روس اورچین نے گذشتہ برس شام کےبارےمیں مغرب کی اس قرارداد کوبھی ویٹو کردیاتھا جس میں شام پرپابندیوں کی پیش گوئی کی گئی تھی اورشامی حکومت کی یکطرفہ طور پر مذمت کی گئ تھی......... /169
27 جنوری 2012 - 20:30
News ID: 293255
اقوام متحدہ میں روس کےمستقل نمائندے ویتالی چورکین نے شام کےبارےمیں مغرب کی مجوزہ قرارداد کومسترد کردیئےجانےکی خبردی ہے ۔