ابنا: امريکي فوج کے سربراہ جنرل مارٹن ڈمپسي نے اپنے ايک بيان ميں کہا کہ ايران سے جنگ، پوري دنيا کي سلامتي اور اقتصاد کو بري طرح متاثر کردے گي - انہوں نے کہا کہ ايران کے خلاف جنگ سے پوري دنيا ميں عدم استحکام پيدا ہوگا اور اس سے يقيني طور پر سلامتي اور اقتصاد کو بھي بري طرح نقصان پہنچے گا -
امريکي فوج کے سربراہ نے کہا کہ دنيا کي سيکورٹي اور معيشت کو ديکھتے ہوئے ايران کے خلاف جنگ کا فيصلہ غير دانشمندانہ ہوگا -
ايران کے خلاف جنگ نہ کرنے پر مبني امريکي فوج کے سربراہ کا يہ بيان صيہوني حکومت کے وزير اعظم، وزير جنگ اور اسي طرح صہيوني حکومت کے فوجي سربراہ سے ان کي ملاقات کے ايک ہفتے بعد آيا ہے -
جنرل مارٹن ڈمپسي نے ايران کے ايٹمي پروگرام کے بارے ميں امريکا اور اسرائيل کے اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے ميں دونوں کے اختلافات کافي وسيع ہيں -
ياد رہے کہ اس سے پہلے امريکي صدر باراک اوباما ، وزير جنگ لئون پنيٹا ، اور ديگر امريکي حکام بھي ايران کے خلاف فوجي محاذ آرائي کے خطرناک نتائج کي بابت خبردار کرچکے ہيں -........
/169