26 جنوری 2012 - 20:30

روس کے نائب وزیر خارجہ نے پانچ جمع ایک گروپ کو ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ تہران کے خلاف خودسرانہ پابندیاں ناکام ہوکر رہیں گي۔

ابنا: سرگئي ریابکوف نے آج ریڈیو ایکو ماسکو سے گفتگو میں کہا کہ ایران کےخلاف دباؤ بڑھانے سے کوئي فائدہ نہیں ہوگا بلکہ تہران کے ایٹمی معاملے کو صرف مذاکرات کے ذریعے ہی حل کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پانچ جمع ایک گروپ ایران کو سہولتیں دینے کے دعوے کرتا ہے لیکن عملی میدان میں اسکے برخلاف کرتا ہے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ ایران کے ایٹمی معاملے کے بارے میں امریکہ کے ساتھ روس کے مذاکرات میں کسی طرح کا اتفاق نہیں ہوسکا ہے بلکہ اختلافات میں اضافہ ہی ہوا ہے۔ ریابکوف نے کہا کہ اس کے باوجود روس، ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات پر تاکید کرتا ہے تا کہ کوئي مفید نتیجہ حاصل ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور پانچ جمع ایک گروپ کے مذاکرات سود مند اس وجہ سے واقع نہیں ہورہے ہیں کہ اس گروپ کے بعض ارکان اب تک یہ سمجھنے کو تیار نہیں ہیں کہ کوئي بھی ملک پابندیوں کو قبول نہیں کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کسی ملک پر حد سے زیادہ دباؤ سے کوئي فائدہ نہیں ہوتا بلکہ نئے بحران سراٹھانے لگتے ہیں اور عالمی سطح پر تعلقات میں مزید کشیدگي آجاتی ہے۔ .....

/169