24 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں آل خليفہ حکومت کے خلاف عوام کے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے -

ابنا: منامہ سے موصولہ رپورٹ کے مطابق شہر کے راس رمان نامي علاقے ميں عوام نے سڑکوں پر آکر مظاہرہ کيا اور آل خليفہ حکومت سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کيا-

رپورٹ کے مطابق آل خليفہ حکومت اور سعودي عرب کے فوجيوں نے مظاہرين پر حملہ کيا اور انہيں منتشر کرنے کے لئے ان پر شيلنگ اور فائرنگ کي -

دوسري طرف امريکي وزرات خارجہ نے ايک بيان جاري کرکے بحريني عوام کي انقلابي تحريک ميں شدت کا اعتراف کيا ہے - امريکي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں منامہ ميں امريکي سفارتخانے کے کارکنوں اور ان کے اہل خانہ کي سلامتي کے بارے ميں تشويش ظاہر کي ہے -

امريکي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ بحرين بالخصوص منامہ ميں عوام کے مظاہروں کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگيا ہے جس کي وجہ سے بحرين ميں مقيم امريکي اپنے گھروں ميں محبوس رہتے ہيں -امريکي وزارت خارجہ نے اپنے بيان ميں کہا ہے کہ بارہا ديکھا گيا ہے کہ مظاہرين نے آل خليفہ حکومت کے ساتھ ہي امريکا کے خلاف بھي نعرے لگائے ہيں اور امريکي پرچم نذر آتش کيا ہے - قابل ذکر ہے کہ بحرين ميں امريکي سفير نے حال ہي ميں ايک انٹرويو ميں کہا ہے کہ امريکا آل خليفہ حکومت کي حمايت جاري رکھے گا.

........

/169