23 جنوری 2012 - 20:30

اسلام اباد… وزير داخلہ رحمن ملک ميمو تحقيقاتي کميشن ميں پيش ہو گئے ہيں.

ابنا: اج ہونے والي سماعت ميں وقفہ ہونے سے قبل ميموگيٹ کميشن نے منصوراعجاز سے متعلق بيان بازي کرنے پر وزيرداخلہ رحمان ملک کو بلايا تھا جبکہ مقدمہ کے ديگر درخواست گزاروں نے منصوراعجاز کا بيان بيرون ملک کرنے کي حمايت کي ہے. وقفے سے قبل ہونے والي سماعت ميں منصوراعجازکے وکيل اکرم شيخ نے کہاکہ ان کے موکل کو دھمکياں دي جارہي ہيں.

سيکيورٹي انتظامات پر فوکل پرسن فوج کا ہونا چاہيے تھا ، منصوراعجازائے تو ان کے پاس موجود شواہد 10 منٹ ميں ضائع کئے جانے کا امکان ہے،وزيراعظم اور وزيرداخلہ کے بيانات منصوراعجاز کے انے ميں رکاوٹ ہيں. جسٹس فائزعيسي نے کہاکہ کميشن کي کارروائي جاري ہے تو پھر ہر کوئي کيوں تبصرہ کررہا ہے، جسٹس فائز عيسي نے کہاکہ دنيا بھر ميں انکوائري ہوتي ہے ، ہمارے ہاں اسے تماشا بناياجاتا ہے، ہم منصور اعجازکي سيکيورٹي يقيني بنانا چاہتے ہيں.

کسي کو کميشن احکامات پسند نہيں تو اس کيلئے فورم موجود ہے. ايک درخواست گزار بيرسٹر ظفراللہ نے منصوراعجاز کا بيرون ملک بيان کرنے کي مخالفت کي اور کہاکہ ا?ئي ايس ا?ئي چيف کے بيان ميں کہاگياکہ منصوراعجاز نے سچ کہا، کميشن دوسروں کي گواہي لے لے.  ........

/169