ابنا: امریکی یہودیوں سے وابستہ اخبـار اٹلانٹا نے تہران کے خلاف امریکی مؤقف کو تبدیل کرنے کے سلسلے میں امریکی صدر باراک اوابامہ کو قتل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔اینڈرو آڈار نے اپنے مقالہ میں لکھا ہے کہ واشگنٹن و تل ابیب کے درمیان ایران کے ایٹمی معمالے میں اختلاف کو دور کرنے کے لئے امریکی صدر باراک اوابامہ کو قتل کرنا ضروری ہے اخـار کے مطابق اسرائيل ایران پر حملہ کرسکتا ہے اور حماس اور حزب اللہ کے رہنماؤں پر بھی محلہ کرسکتا ہے لیکن اس سلسلے میں موساد سے کہنا چاہیے کہ وہ پہلے امریکی صدر باراک اوبامہ کو قتل کرے۔
واضح رہے کہ اخـار سنڈے ٹائمز نے کل لکھا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے سے پہلے امریکی اجازت لینے کی درخواست کو اسرائیل نے رد کردیا ہے اسرائيل کا کہنا ہے کہ وہ ایران کے خلاف فوجی کارروائی سے صرف 12 گھنٹے پہلے آگاہ کرےگا۔........ /169