ابنا: داؤد احمد اوغلو نے ترکی میں نیٹو کی میزائل شیلڈ کے بارے میں العالم ٹی وی چینل کے نامہ نگار کے سوال کے جواب میں ایران کے خلاف اس میزائل شیلڈ کے خطرے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ہماری دوستی اور برادرانہ تعلقات بہترین ضمانت ہے جو ہم اس ملک کی سلامتی کے تحفظ کے لئے پیش کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے نیٹو کی میٹنگوں میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ ہم ہمسایہ ممالک کے خلاف اس میزائل شیلڈ کے استعمال کی اجازت نہیں دیں گے۔ترکی کے وزیرخارجہ نے نامہ نگاروں کے ایک سوال کے جواب میں بہت سے مسائل میں ترکی اور ایران کے حکام کے نظریات کے نزدیک ہونے پر تاکید کی۔واضح رہے کہ ترک وزیر خارجہ احمد داؤد اوغلو نے انقرہ میں اپنے ایرانی ہم منصب علی اکبر صالحی کے ساتھ ابھی حال ہی میں ہونےوالی ملاقات میں ایران کے ساتھ تجارتی لین دین کو تیس ارب ڈالر تک بڑھانے کا اعلان کیاتھا۔انقرہ میں ترکی اور اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ علی اکبر صالحی کے مابین ہونے والی ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی اور سیکورٹی کے مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گيا اور اس دوران دونوں ممالک کی مشترکہ اقتصادی کمیٹیوں کے اجلاسوں میں کئی اقتصادی معاہدوں پر بھی دستخط ہوئے۔........
/169