20 جنوری 2012 - 20:30

شہید مظلوم علامہ سید ضیاء الدین رضوی کی ساتویں برسی کے مناسبت سے ایک تعزیتی اجتماع ،رضا کااران حسینی امپھری اور جے ،ایس ۔او امپھری یونٹ کے زیر اہتما م رہائش گاہ شہید رضوی امپھری میں منعقد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں مومینن نے شرکت کی۔

ابنا: اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید راحت حسین الحسینی نے کہا کہ شہیدسید ضیاء الدین رضوی کے مشن کیلئے تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا جائیگا۔ آج 7سال کا عرصہ گزرجانے کے باوجود آغا شہید سید ضیاء الدین رضوی کے قتل میں ملوث افراد جن کے خلاف FIRکٹوائی گئی ہے گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔ اس کے علاوہ نصاب تعلیم کے مسلئے کو بھی حل نہیں کیا گیا ہے۔ جس کہ وجہ سے عوام میں مایوسی پھیلی ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ بعض عناصر جنہوں نے اپنی مخصوص سوچ کو پروان چڑھانے کیلئے ملک عزیز پاکستان میں دہشت گردی کا بازار گرم کرتے ہوئے ہزا روں بے گناہ افراد کو خود کش حملوں کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا وہی عناصر آج گلگت کے عوام کو دہشت گردی کی آگ میں ڈالنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام ان سازشوں سے واقف ہیں اور انہیں کسی صورت کامیاب ہونے نہیں دیا جا ئیگا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

/110