ابنا: مزید اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی کے رہائشی شیعہ مومن کے گھرپر اچانک کالعدم ملک دشمن جماعت سپاہ صحابہ اور لشکر جھنگوی کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے حملہ کردیا حملے کے نتیجے میں کالعدم سپاہ صحابہ کے فرقہ پرست دہشتگردوں نے شہید احتشام کے والد کو بندوق کا بٹ مار کر بیہوش کردیا۔ جس کے بعد احتشام کو جن کی عمر 16 سال تھی۔ ذبح کردیا۔ شہید احتشام کو رضویہ امام بارگاہ منتقل کردیا گیا جہاں عینی شاہدین نے بتایا کہ شہید احتشام کا سر تن سے جُدا کردیا گیا ہے۔
شہید کی نماز جنازہ آج بعد نمازیں مغربین امام بارگاہ شاہ کربلا میں ادا کی جائے گی
واصع رہے کہ اسلامی مملکت پاکستان میں کالعدم دشمن جماعت سپاہ صحابہ کے ہاتھوں شیعہ مسلمانوں کی ٹارگٹ کلنگ میں حالیہ دنوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کل بروز بدھ کوئٹہ سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں نے شیعہ مسلمان احمد نثار کو اپنی دہشتگردی کا نشانہ بنایا تھا۔جبکہ گذشتہ دنوں کراچی میں ایک شیعہ نوجوان محمد پاشا بھی کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگردوں کی دہشتگردی کا نشانہ بن کر شہید ہوچکے ہیں۔........
/169