ابنا: لندن کي اعلي عدالت نے بدھ کو لندن کي شہري انتظاميہ کي اس درخواست کي تائيد کردي کہ وہ ان مظاہرين کو کچلنے کي اجازت دے دے جو سرمايہ دارانہ نظام کي مخالفت ميں سينٹ پال کليسا کے باہر اجتماع کئے ہوئے ہيں - ياد رہے کہ لندن پر قبضہ کرو تحريک کے حامي گذشتہ پندرہ اکتوبر سے لندن کے معرف کليسا سينٹ پال کے باہر اپنے کيمپ لگاکر دھرنے پر بيٹھے ہوئے ہيں اور سرمايہ دارانہ نظام کے خلاف مظاہرے کررہے ہيں -
لندن کي شہري انتظاميہ نے ان مظاہرين کا مقابلہ کرنے کے لئے عدالت ميں شکايت کي تھي -
لندن پر قبضہ کرو تحريک کے حاميوں نے شہري انتظاميہ کے اس حکم کو ماننے سے انکار کرديا تھا کہ وہ مذکورہ مقام سے ہٹ جائيں لندن پر قبضہ کرو تحريک امريکا کي وال اسٹريٹ مخالف تحريک کي حمايت ميں شروع ہوئي ہے جو امريکا کي ہي طرح برطانيہ ميں بھي جاري ہے.........
/169