17 جنوری 2012 - 20:30

حرین کی جمعیت الوفاق کے سیکرٹری جنرل شیخ علی سلمان نے ملک میں پرامن عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

ابنا: شیخ علی سلمان نے آج اس ملک میں حکومت مخالف عوامی مظاہروں کا سلسلہ جاری رکھنے پر تاکید کرتے ہوۓ آئین میں بحرین کے بادشاہ کی منظور نظر ترامیم کو ناکافی قرار دیا ہے۔ شیخ علی سلمان نے مزید کہا ہے کہ جب تک اقتدار کی پرامن منتقلی سے متعلق عوام کا مطالبہ پورا نہیں ہوجاتا اس وقت تک بحرین میں عوام کے پرامن مظاہروں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

شیخ علی سلمان نے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے ہر طرح کے وعدے کو غیر اہم قرار دیا اور کہا کہ بحرین کے عہدیدار وقتا وقتا وعدے کرتے رہتے ہیں لیکن بعد میں وہ وعدہ خلافی کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں سنہ دو ہزار گیارہ سے آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو آج تک جاری ہے اور مظاہرین پر آل خلیفہ کی شاہی حکومت کے کارندوں اور آل سعود کے فوجیوں کے وحشیانہ تشدد میں اب سیکڑوں افراد جاں بحق اور زخمی ہوچکے ہیں۔

.......

/169