17 جنوری 2012 - 20:30

شام نے بدامني کو کنٹرول کرنے کے ليے عرب فوجوں کي تعيناتي کے بارے ميں قطر کي تجويز کو سختي سے مسترد کر ديا ہے-

ابنا: شام کي وزارت خارجہ نے منگل کے روز ايک بيان جاري کرکے کہا ہے کہ ملک ميں جاري بدامني کو ختم کرنے کے ليے عرب فوجيوں کو شام بھيجنے کي تجويز قابل قبول نہيں ہے کيونکہ اس سے غير ملکي مداخلت کا راستہ کھل جائے گا- بيان ميں کہا گيا ہے کہ اس قسم کي کارروائي سے بحران، مزيد بدتر ہو جائے گا اور اس سے غير ملکي مداخلت کي راہ ہموار ہوگي- اتوار کے روز قطر کے فرمانروا شيخ حمد بن خليفہ الثاني نے تجويز پيش کي تھي کہ شام ميں بدامني کو روکنے کے ليے اس ملک ميں عرب افواج کو تعينات کيا جائے-

شام کي وزارت خارجہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ دمشق، اپنے اقتدار اعلي اور ارضي سالميت کو نقصان پہنچانے والے ہر اقدام کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا- بيان ميں عرب ملکوں سے مطالبہ کيا گيا ہے کہ وہ شام کے خلاف تشہيراتي جنگ ختم کريں جس سے حالات بدتر ہوتے جا رہے ہيں-

واضح رہے کہ گزشتہ مارچ کے اواسط سے شام ميں صدر بشار اسد کي حکومت کي جانب سے اعلان کردہ اصلاحات کے حق ميں حکومت کے حاميوں اور مخالفت ميں مخالفوں کي جانب سے مظاہروں کا سلسلہ جاري ہے ــ........

/169