17 جنوری 2012 - 20:30

روم ... اٹلي کے جہاز costa concardiaکے حادثے ميں مرنے والوں کي تعداد 11 ہو گئي.

ابنا: جہاز کے اندر تک رسائي اور امدادي کام تيز کرنے کے ليے جہاز ميں کنٹرولڈ دھماکے کيے گئے بدقسمت جہاز costa concardia سمندري چٹان سے ٹکرا کر پلٹ گيا تھا، بچ جانے والوں اور لاشوں کي تلاش کے ليے غوطہ خور انتہائي سرد پاني ميں بھي سرگرم ہيں.

منگل کو پانچ مزيد لاشيں ملنے کے بعد مرنے والوں کي تعداد گيارہ بتائي گئي ہے، costa concardia کا وزن ايک لاکھ 14 ہزار ٹن ہے. يہ ٹائي ٹينک سے دوگنا بڑا جہازتھا اور دنيا کا سب سے بڑا مسافر بردار جہاز تھا. امدادي کام تيز کرنے کے ليے جہاز ميں کنٹرولڈ دھماکے کيے گئے تاکہ جہاز کے اندر تک فوري رسائي ہوسکے. ........

/169