ابنا: رپورٹ کے مطابق افغانستان میں رواں ہفتہ کے دوران آج نیٹو کا دوسرا فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگيا ہے۔ صوبہ ہلمنڈ کے پولیس سربراہ کمال الدین شیر زئی نے کہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر فنی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہوا ہے جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر انھوں نے گرایا ہے نیٹو نے ابھی اس خبر کے متعلق سکوت اختیا کررکھا ہے۔ اس ہفتہ پہلا ہیلی کاپٹر صوبہ لوگر میں گر کر تباہ ہوگيا تھا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/110