15 جنوری 2012 - 20:30

يونان ميں حکومت کي پاليسيوں کے مخالفين نے دارالحکومت ايتھنز ميں اجتماع کيا جس کے بعد پوليس سے ہونے والي ان کي جھڑپ ميں ايک شخص زخمي ہو گيا۔

ابنا: ايتھنز ميں پارليمنٹ کے سامنے مشہور سينڈگما چوک پر ان افراد نے اتوار کي رات اجتماع کيا جس کے بعد پوليس نے انہيں وہاں سے ہٹانے کي کوشش کي جس کے دوران ہونے والي جھڑپ ميں ايک شخص بري طرح سے زخمي ہو گيا- يونان ميں زيادہ تر لوگ، حکومت کي اقتصادي کفايت شعاري کي پاليسي کے خلاف ہيں۔
مخالفين نے پوليس سے جھڑپ اور سينڈگما چوک سے ہٹنے کے بعد کہا کہ وہ اپني مخالفت جاري رکھيں گے اور جب تک حکومت معاشي کفايت شعاري کي پاليسي کو ختم نہيں کرتي، وہ پارليمنٹ کے سامنے مظاہرے کرتے رہيں گے۔ اسي طرح کے مظاہرے يونان کے دوسرے بڑے شہر سالونيک ميں بھي ہوئے ہيں۔
واضح رہے کہ يونان کي حکومت نے معاشي بحران کا مقابلہ کرنے کے ليے، معاشي کفايت شعاري کي پاليسي اختيار کي ہے۔

...............

/169