15 جنوری 2012 - 20:30

خان پور …خان پور ميں چہلم کے جلوس ميں دھماکے کے خلاف سٹي تھانہ کے سامنے عزاداروں کا دھرنا جاري ہے.دھماکے ميں شہید ہونے والوں کي اجتماعي نماز جنازہ نمازِظہرين کے بعدادا کي جائے گي.

ابنا: شہر ميں سوگ ہے اور تمام کاروباري تجارتي اور تعليمي ادارے بند ہيں.خانپور ميں امام بارگاہ دربار حسينيہ سے بر آمد ہونے والے چہلم کے جلوس ميں دھماکے کے خلاف عزاداروں کا گزشتہ رات سے سٹي تھانہ کے سامنے دھرنا جاري ہے.

عزادروں کا مطالبہ ہے کہ دھماکے ميں ملوث ملزمان کو گرفتار کيا جائے. دھماکے ميں شہید ہونے والوں کي اجتماعي نماز جنازہ دھماکے کي جگہ پر نماز ظہرين ميں ادا کي جائے گي.

جس کے بعد جلوس روانہ ہوگا اور مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شہر والا پھاٹک پہنچے گا جہاں مجلس عزا برپا ہوگي. جس کے بعد جلوس روائتي راستوں سے ہوتا ہواواپس شاہي روڈ پر امام بارگاہ دربار حسينہ پر اختتام پذير ہوگا.

.........

/169