ابنا: مغربی انٹیلی جنس ذرائع نے ٹائم جریدے کو بتایا کہ شہیدمصطفی احمدی روشن کو بھی تین ایرانی سائنسدانوں کی مانند گھر سے نکل کر دفتر جاتے ہوئے موساد کے زرخرید ایجنٹوں کے ذریعے قتل کیاگیا ہے۔ٹائم نے مزید لکھا ہے کہ ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار مسکراہٹ کے ساتھ کہتا ہے کہ اسرائیل کے انٹیلی جنس ادارے نے یہ قتل کامیابی سے انجام دیاہے اور اس ایرانی سائنسداں کے لئے مجھے کوئي افسوس نہيں ہے۔دوسری جانب عالمی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےمشیر علی اکبرولایتی نے کہا ہے کہ ایرانی سائنس داں کا قتل ایران اسلامی کی ترقی و پیشرفت کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے میں مایوسی کی علامت ہے ۔علی اکبر ولایتی نے ایران کے علمی جہاد کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مصطفی احمدی روشن کی شہادت دشمنوں کے تصور کے برخلاف اس راہ کے استحکام اور اس پر چلنے والوں کا عزم جاری رہنے کا باعث ہوگی۔بین الاقوامی امور میں رہبرانقلاب اسلامی کےمشیر نے کہاکہ ایرانی سائنسداں کی شہادت پر ناوابستہ کانفرنس کے رکن ایک سو بیس ملکوں کی جانب سے مذمت سے پتہ چلتا ہے کہ پوری دنیاکی نظرمیں یہ گھناؤنی حرکت ہے۔ ...............
/169