14 جنوری 2012 - 20:30

پاکستان میں آج نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسين علیہ السلام اور ان کے بہتر باوفا اصحاب کا چہلم مذہبی اور اسلامی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے۔

ابنا: چہلم کے موقع پر پورے پاکستان ميں ماتمي جلوس نکالے جا رہے ہيں. لاہور اور کوئٹہ ميں ماتمي جلوس منزل کي طرف بڑھ رہے ہيں. جلوسوں کے موقع پر سخت حفاظتي انتظامات کيے گئے ہيں.لاہور ميں حضرت امام حسين (ع) کے چہلم کا مرکزي جلوس اندرون شہر دہلي گيٹ حويلي الف شاہ سے شروع ہوا. جلوس کے شرکاء شام کے بعد کربلا گامے شاہ پہنچيں گے جہاں جلوس کا اختتام ہو گا.راولپنڈي ميں چہلم کا جلوس امام بارہ گاہ عاشق حسين سے نکالا جائے گا جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ قدمي پہنچے گا.

کراچي ميں مارٹن روڈ پر واقع امام بارگاہ شاہ نجف سے چہلم امام حسين (ع) کا جلوس شروع ہوگيا ہے جو نشترپارک سے نکلنے والے مرکزي جلوس ميں شامل ہوجائے گا. مرکزي جلوس کا آغاز کچھ دير ميں ايم اے جناح روڈ پر نمائش چورنگي سے ہوگا جو روايتي راستوں سے ہوتا ہوا حسينيہ ايرانياں کھارادر پر ختم ہوگا. جلوس کے موقع پر سيکيورٹي کے سخت اقدامات کيے گئے ہيں.

جلوس کے راستوں ميں رينجرز کي بھاري نفري اور 7 ہزار سے زائد پوليس اہلکار جبکہ اونچي عمارتوں پرماہرنشانہ باز تعينات ہوں گے.جلوس کے راستے کي تمام ذيلي سڑکيں کنٹينرز لگاکربند کر دي گئي ہيں. محکمہ داخلہ سندھ نے سيکيورٹي خدشات کے باعث موٹر سائيکل کي ڈبل سواري پر بھي 31 گھنٹوں کے ليے پابندي عائد کردي ہے. چہلم امام حسين کے سلسلے ميں پشاور کي مختلف امام بارگاہوں سے ماتمي جلوس نکالے جائيں گے، جلوسوں کي سيکيورٹي کے انتہائي سخت انتظامات کيے گئے ہيں. ........

/169