14 جنوری 2012 - 20:30

روم … اٹلي ميں تفريحي جہاز کے حادثے کي فوٹيج منظرعام پرآگئي ہيں.مسافروں کي جانب سے بنائي گئي ويڈيوزميں خوف کاشکار لوگوں کوبچانے کے مناظر ديکھے جاسکتے ہيں.

ابنا: اٹلي کے مقام پورٹ سينٹو ميں کوسٹا کونکورڈيا نامي تفريحي جہاز بحيرہ روم کے اطراف سفر پر تھا کہ سمندري چٹان سے ٹکرا گيا. حادثے کے وقت جہازکے کپتان سميت بيشتر مسافر ريسٹورنٹ ميں کھانا کھارہے تھے،کہ اچانک جہازکے بائيں حصے پرضرب پڑتے ہي اندھيراچھاگيا.اور جہاز سمندرميں ايک جانب جھکنے لگا.جس سے افراتفري مچ گئي.جہازکے اکثرمسافرايشيائي اوراطالوي زبان سے ناآشنا تھے. تاہم کيپٹن نے صورتحال کوسنبھالتے ہوئے چھ مختلف زبانوں ميں ان سے پرسکون رہنے کي اپيل کي جس کے بعد سب لائف بوٹس کي طرف بھاگے.مسافروں کي بنائي گئي ويڈيوزميں لوگوں کے چہروں پرخوف واضح طورپرديکھاجاسکتاہے. گروسسيٹو کے گورنرکے مطابق امدادي ٹيموں اور اطالوي کوسٹ گارڈزنے فوري کارروائي کرتے ہوئے بحري جہاز سے 4 ہزار سے زائد افراد کو نکال ليا تاہم 41افرادلاپتاہيں جن کي تلاش جاري ہے.ڈوبنے والے اطالوي جہازکے مسافر حادثے کو ٹائي ٹينک جيسا واقعہ قرار دے رہے ہيں.
........

/169