اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے 14 فروری انقلابی اتحاد نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شیخ حمد بن عیسی آل خلیفہ نے ایران کو آل خلیفہ حکومت اور صہیونی ریاست کا مشترکہ دشمن قرار دیا ہے اور یہ خلیفی بادشاہ کی بے بصیرتی کی علامت ہے۔انقلابی اتحاد نے کہا ہے کہ خلیفی بادشاہ کا حالیہ موقف اس حقیر مجرم کے اندھادھند اور بے مقصد تفکرات کی علامت ہے اور یہ موقف ایسے شخص کی طرف سے سامنے آیا ہے جو اصلاحات کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔14 فروری اتحاد نے کہا ہے کہ حمد بن عیسی آل خلیفہ صہیونیوں، امریکیوں، انگریزوں اور آل سعود کا کٹھ پتلی ہے جو اقتدار میں رہنے کے لئے کسی قسم کے جرم کے ارتکاب سے دریغ نہیں کرتا۔ اتحاد نے کہا ہے: حمد بن عیسی نے یہ ذلت آمیز موقف ایسے حال میں اپنایا ہے کہ مغربی طاقتیں ایران کے خلاف صف آرا ہوگئی ہیں اور آل خلیفہ خاندان عوام سے نجات پانے کے لئے امریکہ اور اسرائیل کے سامنے سر بسجود ہوگیا ہے اور اس کو امید ہے کہ گویا امریکہ اور اسرائیل اس کے نابودی سے نجات دلائیں گے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران واحد قوت ہے جو فلسطینی کاز اور عرب ملکوں کے حریت پسندوں کی حمایت کرتی نظر آتی ہے اور ایران واحد ملک ہے جو عرب اور اسلامی ملتوں کا حامی ہے اور حمد بن عیسی کی طرح کا ایک حقیر ڈکٹیٹر علاقے کے ایک عظیم ملک اور عظیم طاقت کو کیونکر ہمارے ملک کا دشمن قرار دے سکتا ہے!۔اتحاد نے اپنے بیان کے آخر میں کہا ہے: یہ جو امریکہ اور اسرائیل ایران سے خوفزدہ ہیں اور اس کی ترقی کی راہ میں مختلف طریقوں سے روڑے اٹکا رہے ہیں یہ الگ بات ہے لیکن یہ جو بحرین کا بدعنوان حکمران صہیونیوں کا ساتھ دیتا ہے یہ واقعی افسوسناک امر ہے۔
........
/110
تفصیل کے لئے روجوع کیجئے:
انقلاب بحرین کا 334واں دن/ پابندسلاسل قائدین کی حمایت میں مظاہرے