ابنا: الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے انتخابات کا شیڈول جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتخابات 54 نشستوں پر ہوں گے جن میں اقلتیوں کے لیے مخصوص چار نشستیں بھی شامل ہیں۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ان نشستوں کے لیے 13 اور 14 فروری کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے جا سکتے ہیں جبکہ 16 اور 17 فروری کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوں گی جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست شائع کی جائے گی۔ہر تین سال بعد سینیٹ کے نصف نشتوں پر انتخابات ہوتے ہیں اور ایک سینیٹر چھ سال کی مدت کے لیے منتخب ہوتا ہے۔پاکستان کے ایوان بالا یا سینیٹ کے اراکین کی تعداد ایک سو ہے۔
........
/169