ابنا: مصر سے موصولہ رپورٹوں ميں کہا جارہا ہے کہ پارليماني انتخابات کا تيسرا اور آخري مرحلہ آج ختم ہوگيا اس مرحلے ميں نو صوبوں ميں چواليس نشستوں کے لئے ووٹ ڈالے گئے ان چواليس نشستوں کے لئے صرف نوے اميدوار ہي ميدان ميں تھے اس کے ساتھ ہي ان انتخابي حلقوں ميں بھي دوبارہ ووٹنگ ہوئي جہاں انتخابي نتائج کالعدم قرار دے دئےگئے تھے -
اخوان المسلمين کي سياسي شاخ، آزادي اور انصاف پارٹي اس مرحلے ميں تيس اميدواروں اور سلفي پارٹي پچيس اميدواروں کے ساتھ ميدان ميں اتري تھي -
مصرکے پارليماني انتخابات کے پہلے دو مرحلوں ميں جو سن دوہزار گيارہ کے آخري ہفتوں ميں ہوئے تھے اسلام پسندوں نے پارليمنٹ کي بيشتر نشستيں حاصل کرلي تھيں - مصر کےعام انتحابات کے نتائج کا اعلان بيس جنوري کو کيا جائے گا اور منتخب پارليمنٹ کا پہلا اجلاس تيئس جنوري کو بلايا جائے گا - اس دوران اسلام پسند جماعت آزادي اور انصاف پارٹي نے بنيادي آئين کي تدوين کے بعد ملک ميں ايک مخلوط حکومت تشکيل دينے کے موضوع پر غور و خوض شروع کرديا ہے -
مصرميں ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادي اور انصاف پارٹي کہ جس نے پارليمان انتخابات ميں اب تک سب سے زيادہ نشستيں حاصل کي ہيں ان سياسي جماعتوں سے رابطے ميں ہے جنھوں نے پارليمنٹ ميں نشستيں حاصل کي ہيں تاکہ ان کے ساتھ مل کر مخلوط حکومت تشکيل دے سکے -مصر ميں ذرائع کا کہنا ہے کہ اخوان المسلمين کي سياسي ونگ آزادي اور انصاف پارٹي چاہتي ہے کہ آئندہ نئي حکومت ميں سبھي جماعتوں کو شراکت دي جائے اور ملک کے امور کي ذمہ داري سبھي سياسي جماعتوں کے سپرد کي جائے - اخوان المسلمين کے ذرائع کا کہنا ہے کہ آزادي اور انصاف پارٹي نے بعض ليبرل جماعتوں منجملہ العدل پارٹي کو حکومت ميں شامل ہونے اور بنيادي آئين کي تدوين ميں تعاون کرنے کي دعوت دي ہے -اس کے علاوہ الوفد اور الوسط پارٹيوں سے بھي آزادي اور انصاف پارٹي نے رابطے کئے ہيں البتہ ان پارٹيوں نے اخوان المسلمين کے ساتھ مل کر حکومت تشکيل دينے کي پيشکش کو ابھي قبول نہيں کيا ہے -........
/169