9 جنوری 2012 - 20:30

يمن ميں نيشنل ڈيموکريٹک پارٹي کے سکريٹري جنرل نے ڈکٹيٹر علي عبد اللہ صالح کو قانوني استثنا دينے والوں پر مقدمہ چلائے جانے کا مطالبہ کيا ہےـ

ابنا: سيف الوشلي نے العالم کے ساتھ انٹرويو ميں کہا کہ ان کي پارٹي نے ملک کے انقلابيوں اور تنظيموں کي نمائندگي ميں عبداللہ صالح کو عدالتي استثنا دينے والوں کے خلاف مقدمہ چلانے کا ايک پروگرام ترتيب ديا ہے کيونکہ صالح کو عدالتي استثنا دينا در حقيقت شہيدوں کے خون سےغداري ہےـ انہوں نے يمن کي عبوري حکومت کو غير قانوني قرار ديا اور کہا کہ اس حکومت کو صالح اور اس کے ساتھيوں کو عدالتي تحفظ دينے کا اختيار نہيں ہےـسيف الوشلي نے کہا کہ عبداللہ صالح حکومت کي سرنگوني سميت تمام انقلابي اہداف کے حصول تک تحريک جاري رہے گي ـ

يمن کے عوام خليج فارس تعاون کونسل کے اس معاہدے کے خلاف ہر روز مظاہرے کر رہے ہيں جس ميں صالح اور اس کے ساتھيوں کو مقدمے سے محفوظ رکھنے کي تجويز دي گئي ہے-........

/169