8 جنوری 2012 - 20:30

فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائيل کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے مقابلے میں عالمی برادری ناکام اور ناتواں ہوگئی ہے اور اسرائيل صرف طاقت اور مقاومت کی زبان سمجھتا ہے۔

ابنا: فلسطین کی اسلامی تنظیم حماس کے سیاسی شعبہ کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائيل کے وحشیانہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائيل کے مقابلے میں عالمی برادری ناکام اور ناتواں ہوگئی ہے اور اسرائيل صرف طاقت اور مقاومت کی زبان سمجھتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہمیں ذاتی مفادات کے بجائے فلسطین کے مقصد اور مفادات کو مد نظر رکھنا چاہیے۔خالد مشعل نےکہا کہ اسرائیل ایک جرائم پیشہ اور ظالم حکومت ہے انھوں نے کہا کہ اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی مسلح جد وجہد فلسطینیوں کا قانونی حق ہے۔

انھوں نے کہا کہ عوام کی طاقت پانی کی مانند ہے جب یہ طوفان میں تبدیل ہوتی ہے تو تاریخ کو بدل دیتی ہے۔ خالد مشعل نے کہا کہ اسرائيل نے فلسطینی عوام کے حقوق کو دبا رکھا ہے اور فلسطینی زمین پر غاصبانہ قبضہ کررکھا ہے۔
........ 
/169