ابنا: فوج کي بحريہ کے سربراہ ايڈميرل حبيب اللہ سياري نے ايران کے سرکاري ٹيلي ويژن چينل نمبر ايک سے گفتگو کے دوران اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ ہم علاقے کے ملکوں کي توانائيوں سے بھي استفادہ کرکے مشترکہ مشقيں انجام دے سکتے ہيں کہا کہ علاقے کے ملکوں کو چاہئے کہ وہ مل کرعلاقے کي سلامتي اور استحکام کو يقيني بنائيں
ايڈميرل سياري نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ ہماري ان بحري فوجي مشقوں کا مقصد علاقے کے ملکوں کو امن و دوستي اور صلح کا پيغام پہنچانا تھا کہاکہ يہ مشقيں يقيني طور پر ايران کے خلاف دھمکيوں اور پابنديوں کا واضح جواب تھيں انہوں نے ايران کي بحريہ کي ان مشقوں کو مغربي ذرائع ابلاغ کي طرف سے ايک خطرے کے طور پر پيش کئے جانے کا حوالہ ديتے ہوئے کہاکہ جو ممالک علاقے ميں غيرقانوني طريقے سے موجود ہيں وہ اس بات کي کوشش کررہے ہيں کہ ايران کي بحري مشقوں کو ديگر ملکوں کے لئے خوفناک ظاہر کريں، ليکن علاقے کے ملکوں کو يہ جان لينا چاہئے کہ ہم سب کے مفادات ايک اور مشترک ہيں اور ہم سب مل کر علاقے کي سلامتي کو خود ہي يقيني بناسکتے ہيں -
ايران کي فوج کي بحريہ کے سربراہ نے ان مشقوں پر صہيوني حکومت کے بعض عہديداروں کے منفي ردعمل کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صہيوني حکومت ايران کي ترقي و پيشرفت کو نہيں ديکھ سکتي اور ہم ديکھتے ہيں کہ وہ ہماري ہر مشقوں کے بارے ميں وہ پروپيگنڈہ کرتي رہتي ہے -
.........
/169