7 جنوری 2012 - 20:30

شمالی چین کے جیوتھرمل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں6 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: چینی حکام کے مطابق شمالی چین کے صوبہ ہیبے کے ضلع شینزو کے ایک جیوتھرمل پلانٹ کے رہائشی علاقے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ حکام کے مطابق واقعہ میں چھ افراد ہلاک اور دوزخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام نے واقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔........ /169