7 جنوری 2012 - 20:30

لبنان کے وزیر خارجہ نے مختلف اقتصادی ، صنعتی اور سائنسی شعبوں میں ایران کی حیرت انگیز پیشرفت اور کامیابیوں کو دشمن کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں اور سازشوں کی شکست اور ناکامی کا باعث قراردیا ہے۔

ابنا: لبنان کے وزیر خارجہ عدنان منصور نے بیروت میں ایران کے سفیر غضنفر رکن آبادی کے ساتھ  ملاقات میں دوطرفہ تعلقات تبادلہ خیال کیا  اس ملاقات میں لبنان کے وزیر خارجہ نے مختلف اقتصادی ، صنعتی اور سائنسی شعبوں میں ایران کی حیرت انگیز پیشرفت اور کامیابیوں کو دشمن کی طرف سے عائد اقتصادی پابندیوں اور سازشوں کی شکست اور ناکامی کا باعث قراردیا ہے۔

لبنانی وزیر خارجہ نے اقتصادی پابندیوں کو ایران کے لئے نعمت قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران نے اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے اپنی توانائیوں پر اعتماد کرتے ہوئے تمام شعبوں میں خاطر خواہ پیشرفت حاصل کی جس کی وجہ سے ایران  کا مغربی ممالک پرانحصار ختم ہوگیا ہے۔

ایران کے سفیر نے بھی اس ملاقات میں کہا کہ مغربی ممالک نے ایران پر دباؤ قائم کرنے کے لئے کافی کوششیں کیں جو شکست و ناکامی سے دوچار ہوگئی ہیں۔........ /169