ابنا: جاوید اقبال نے ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوۓ امریکہ کی ایران مخالف پابندیوں کو غیر انسانی قرار دیتے ہوۓ کہا کہ اس میں شک نہیں کہ اس طرح کی مخاصمانہ پابندیاں ناکام ہوتی ہیں۔ جاوید اقبال نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کو ایران کا جائز حق قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کی ایران مخالف پابندیاں نہ صرف ایران کے کمزور ہونے کا باعث نہیں بنیں گی بلکہ اسلامی جمہوریہ ایران پابندیوں کے باوجود مضبوط ہوا ہے۔
جاوید اقبال نے پرامن ایٹمی توانائی تک رسائي کو ایران کا حقیقی حق بتایا اور کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے ہمیشہ ایک ذمےدار ملک کی حیثیت سے خطے کے استحکام میں فیصلہ کن کردار ادا کیا ہے۔ جاوید اقبال نے عالمی مسائل کے بارے میں امریکہ کی دوہری پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوۓ کہا کہ صہیونی ریاست کے پاس فوجی اور ایٹمی ہتھیار موجود ہیں لیکن اس کے باوجود امریکہ اس کی حمایت کررہا ہے جبکہ ایران ایٹمی توانائي کو پرامن مقاصد کے لۓ استعمال کرنا چاہتا ہے لیکن واشنگٹن اس کے باوجود اس پر دباؤ ڈال رہا ہے۔.........
/169