6 جنوری 2012 - 20:30

امریکی صدر باراک اوبامہ نے فوج میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا عشرہ گزر گیا ہے اوراب امریکہ کو معاشی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

ابنا: امریکی صدر باراک اوبامہ نے فوج میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگ کا عشرہ گزر گیا ہے اوراب  امریکہ کو معاشی ترقی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر باراک ا وبامہ نے پینٹاگون میں فوج میں کمی کے منصوبے کا اعلان کرتےہوئے کہا کہ جنگ کی لہر اب اتر رہی ہے اور امریکہ کو اپنی معاشی طاقت کو بجال کرنا ہے۔فوج میں کمی کے منصوبے کے تحت امریکہ اگلے دس سالوں میں چار سو پچاس ارب ڈالر بچائے گا۔ اس منصوبے کے تحت دسویں ہزار امریکی فوجیوں کی ملازمت ختم ہو جائے گی۔

امریکہ کا سالانہ دفاعی بجٹ دس کھرب ڈالر ہے۔ امریکی صدر باراک اوبامہ نے کہا دنیا کو جان لینا چاہیے کہ امریکہ اپنی فوجی برتری کو برقرار رکھے گا۔ ادھرامریکی وزیر دفاع لیون پنیٹا نے کہا کہ فوج میں کمی کے منصوبے کے باوجود امریکی فوج ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ چلیجنوں سے نمٹنے کی صلاحیت برقرار رکھے گی۔........

/169