4 جنوری 2012 - 20:30

بحرين ميں سيکورٹي اہل کاروں کے حملے ميں کئ بحريني شہري زخمي ہو گئے ہيں.

ابنا: موصولہ خبروں کے مطابق بحرين کي سيکور ٹي فورس نے ، مظاہرے کے دوران جاں بحق ہونے والے ايک شخص کي ياد ميں انجام پانے والے ايک اجتماع ميں شريک لوگوں پر حملہ کرديا جس کي وجہ سے کئ لوگ زخمي ہو گئے -

سيکورٹي فورس نے ان لوگوں پر فائرنگ کي اور آنسو گيس کے گولے داغے -

بحرين ميں چودہ فروري سے مظاہرے شروع ہوئے ہيں جس کے دوران آل خليفہ کي حکومت کي جانب سے جاري تشدد ميں اب تک سيکڑوں لوگ جاں بحق اور زخمي ہو چکے ہيں. ........

/169