ابنا: جمعیت عمل اسلامی نے نہتے عوام پر آل خلیفہ کے مظالم پر عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی اور کہا کہ عالمی اداروں کو بحرین میں جاری سرکاری مظالم کی روک تھام کرنے کےلئے موثر اقدامات کرنے چاہیں۔
جمعیت عمل نے کہا ہے کہ بحرینی عوام اپنے مطالبات سے ہرگز دستبردار نہیں ہوں گے اور حکومت کے مظالم اسے پیچھے ہٹنے پرمجبور نہیں کرسکتے۔ قابل ذکر ہے المنار نے رپورٹ دی ہےکہ آل خلیفہ اور آل سعود کے جارح فوجی مظاہرین کے خلاف زہریلی گيسیں استعمال کر رہے ہیں جن کے انسان کے جسم پر نہایت ہی مہلک اثراپ مرتب ہیں۔
.............
/169