ابنا: چین نے امریکہ کی طرف سے ایران کے خلاف یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کی ایک بار پھر مخالفت کی ہے۔
چین کا کہنا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ایران کی سینٹرل بینک کے خلاف عائد کی جانے والی پابندیوں کا مخآلف ہے۔ چين کے علاوہ جاپان، ترکی، جنوبی کوریا اور اٹلی نے بھی امریکہ کی طرف سے یکجانبہ پابندیوں کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ امریکہ نے ایران کی سینٹرل بینک کے خلاف بھی پابندی عائد کی ہےجبکہ ایران کی سینٹرل بینک کا امریکہ کے ساتھ کوئي لین دین نہیں ہےاس سے قبل بھی امریکہ نے ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کی تھیں جو ناکام ہوگئی ہیں البتہ ایران نے امریکی پابندیوں کے سائے میں تمام شعبوں میں خاطر خواہ ترقی حاصل کی ہے۔........ /169