3 جنوری 2012 - 20:30

افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان کے امریکہ اور قطر کے ساتھ خفیہ معاہدے اور طالبان کی جانب سے قطر میں سیاسی دفترکھولنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نےطالبان کے کئي رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ابنا: افغانستان میں سرگرم دہشت گرد تنظیم طالبان کے امریکہ اور قطر کے ساتھ خفیہ معاہدے اور طالبان کی جانب سے قطر میں سیاسی دفترکھولنے کے فیصلے کے بعد امریکہ نےطالبان کے کئي رہنماؤں کو رہا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکہ نے طالبان کے گوانتاناموبے میں قید کئی اہم رہنماوٴں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے، جن میں طالبان رہنما ملاخیر اور نوراللہ نوری شامل ہیں۔

اخبارکے مطابق طالبان نے ملافضل اخوند کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا،جس کو امریکا قطریاکسی اور ملک کو حوالے کرنے پر غور کررہے ہیں۔ اخبارکے مطابق طالبان نے قطر میں سیاسی دفتر کھولنے کے لئے گوانتا نامو بے میں قید افراد کی رہائی اور افغانستان سے غیر ملکی فوجوں کے انخلاء کا مطالبہ کیا تھا۔....... /169