ابنا: پاکستان کے قبائلی علاقہ کرم ایجنسی میں پاکستانی فورسز کی کارروائی میں 10شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق وسطی کرم ایجنسی کے علاقہ جوگی میں سیکیورٹی فورسز نےشدت پسندوں کے ٹھکانوں پر شیلنگ کی جس کے نتیجے میں10شدت پسند ہلاک اور 5زخمی ہوگئے۔شدت پسندوں کے 3ٹھکانے بھی تباہ ہوئے ہیں۔ لوئر کرم کے علاقہ صدا بازار میں قبائلی ملک حاجی سلیم کے گھرکے باہرنصب کیا گیا بارودی مواد دھماکے سے پھٹ گیا جس سے6 بچے شدید زخمی ہوگئے جبکہ دھماکے سے مکان کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
.......
/169