3 جنوری 2012 - 20:30

ملتان میں گیس کی لوڈشیڈنگ کے خلاف طلباء نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، ٹائروں کو آگ لگا کر روڈ بلاک کر دی جس سے ٹریفک مکمل طور پر بلاک رہی۔

ابنا: ملتان میں ٹیکنالوجی کالج اور کامرس کالج کے طلباء نے بی سی جی چوک پر گیس کی جاری کئی کئی گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاٹائروں کو آگ لگا کر روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا جس سے وہاڑی روڈ اور بہاولپور بائی پاس روڈ کی طرف جانے والے راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا احتجاجی طلباء نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی مظاہرہ کی قیادت ایم ایس ایف کے سرپرست اعلی رانا داوٴد نے کی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ان کے علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے ان کے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں مظاہرین ایک گھنٹہ روڈ بلاک کرنے کے بعد پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔  .......

/169