ابنا: ڈاکٹر محمود احمدي نژاد نے تہران ميں، ترکي اور فلسطين کے پارليماني دوستي کے گروہ کے ترک سربراہ مراد ييلدريم سے ملاقات ميں اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ، دشمن بيت المقدس کي اسلامي شناخت و ماہيت کو ختم کرنا چاہتے ہيں، کہا کہ مسئلہ فلسطين علاقے اور دنيا کا سب سے بنيادي مسئلہ ہے اور حريت پسند افراد اس سلسلے ميں لاتعلق نہيں رہ سکتے-
صدر مملکت نے اس بات کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ايران اور ترکي کےمفادات، اہداف جہاں مشترک ہيں وہيں دونوں ملکوں کے دشمن بھي مشترک ہيں - انہوں نےکہا کہ صہیوني ریاست کو علاقے کي اقوام کي تذليل اور ان کے درميان اختلاف پيدا کرنے کے ليے معرض وجود ميں لايا گيا ہے اور اگر اس کا وجود ختم ہو جائے تو علاقے کے تمام مسائل حل ہو جائيں گے-
اس ملاقات ميں ترکي اور فلسطين کے پارليماني دوستي کے گروہ کے سربراہ مراد ييلدريم نے بھي کہا کہ بيت المقدس، ايران اور ترکي کےدرميان مشترکہ معاملہ ہے اور صہیوني ریاست اپنے انجام کو پہنچ رہي ہے جس کے بعد اس کے غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کا خاتمہ ہو جائے گا-.......
/169