3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی پارلیمنٹ میں قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے سربراہ علاءالدین بروجردی نے کہا ہے کہ تہران کو امید ہے کہ مغرب ایران کے خلاف پابندیوں کی پالیسیوں میں اسٹریٹیجک مسائل کو نظر انداز نہیں کرے گا۔

ابنا: علاءالدین بروجردی نے کہا کہ عالمی معیشت خلیج فارس سے بھرپور طرح سے جڑی ہوئي ہے۔ بروجردی نے کہا کہ ایران کے تیل کے بائيکاٹ کی افواہیں سنی جارہی ہیں تاہم مغرب کو یہ بات اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ اگر خلیج فارس سے ایران کا تیل نہ جاسکا تو کسی کا بھی تیل نہیں جاسکے گا۔

انہوں نے ولایت نوے بحری فوجی مشقوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ان فوجی مشقوں کا مقصد قومی سلامتی اور ارضی سالمیت کا دفاع کرنا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی بحریہ نے گذشتہ دس دنوں میں عظیم بحری فوجی مشقیں انجام دی ہیں۔

علاءالدین بروجردی نے کہا کہ تہران علاقے میں امن و استحکام قائم کرنے کے لئے ترکی کے حکام کے ساتھ تشریک مساعی اور صلاح ومشورہ کرنے کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترکی کے وزیر خارجہ عنقریب تہران کا دورہ کریں گے۔

مھرنیوز کے مطابق ترک وزیر خارجہ آج تہران آئيں گے۔ علاء الدین بروجردی نے شام کے تعلق سے ترکی کی پالیسیوں کی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ ترکی کے حکام نے علاقے میں امن و استحکام کے لئے نقصان دہ پالیسیوں پر عمل کیا ہے اور ان سے ترکی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا۔ بروجردی نے شام کو علاقے میں امن و استحکام کی برقراری کا ایک حلقہ قرار دیا۔ ........

/169