ابنا: الشرقيہ صوبے کے شہر قطيف کے نوجوانوں کے اتحاد نامي گروہ نے اپنے ايک بيان ميں اس علاقے کے بعض افراد کو گرفتار کرنے پر مبني وزارت داخلہ کے حاليہ بيان اور فيصلے کے خلاف، جمعے کے روز حريت پسندوں کا زلزلہ کے نام سے مظاہرے کرنے کا اعلان کيا ہے اور عوام سے اپيل کي ہے کہ وہ ان مظاہروں ميں شرکت کريں-
اس گروہ کے بيان ميں کہا گيا ہے کہ وزارت داخلہ نے جن افراد کو گرفتار کرنے کي بات کي ہے وہ معاشرے کا اٹوٹ حصہ ہيں جو سعودي عرب ميں انساني حقوق کي خلاف ورزي پر احتجاج کر رہے ہيں- اس بيان ميں کہا گيا ہے کہ سعودي عرب کے عوام کي جانب سے احتجاج کا سلسلہ جاري ہے اور لوگوں کي گرفتاري سے يہ سلسلہ نہيں رکے گا- سعودي عرب کے ذرائع نے اسي طرح کہا ہے کہ سيکورٹي فورسز کو قطيف شہر کے بعد تاروت نامي جزيرے ميں بھي فوجي گاڑيوں کے ساتھ تعينات کر ديا گيا ہے-
واضح رہے کہ سعودي عرب کے الشرقيہ علاقے ميں، جہاں شيعہ مسلمان اکثريت ميں ہيں، حاليہ دنوں ميں حکومت کي امتيازي پاليسيوں کے خلاف اور سياسي قيديوں کي رہائي کے مطالبے کو لے کر مظاہرے ہوئے ہيں ـ
.......
/169