3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامي جمہوريہ ايران نے کہا ہے کہ فلسطيني سرزمينوں ميں اسلامي آثار و شناخت کو مٹانے پرمبني صہيوني ریاست کے خيانت آميز اقدامات سے عالم اسلام کسي بھي قيمت پر چشم پوشي نہيں کرسکتا -

ابنا: اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر ڈاکٹر علي لاريجاني نے ترکي اور فلسطين کي پارليماني دوستي گروہ کے سربراہ مراد ييليديريم سے ملاقات ميں فلسطيني سرزمينوں اور خاص طور پر بيت المقدس ميں اسلامي ثقافت و آثار کو مٹانے اور علاقے کو يہودي شکل دينے پر مبني صہيوني ریاست کے اقدامات کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ يہ مخاصمانہ سامراجي پاليسي صہيوني ریاست کو گوشہ تنہائي اور علاقے کے انقلابات سے اس کو لگنے والے شاک سے باہر نکلنےکي ايک ناکام کوشش ہے -

اسلامي جمہوريہ ايران کي پارليمنٹ کے اسپيکر نے کہا کہ عالم اسلام کے ملکوں کو چاہئے کہ وہ اسرائيل کي اس گھناؤني پاليسي کے مقابلے ميں ڈٹ جائے

- ترکي اور فلسطيني کي پارليماني دوستي گروپ کے ترک سربراہ نے بھي اس ملاقات ميں کہاکہ اسلامي جمہوريہ ايران اور ترکي فلسطينيوں کي حمايت ميں ہميشہ پيش پيش رہے ہيں -........

/169