ابنا: تحریک جہاد اسلامی کے سینئر رہنما خضر حبیب نے العالم سے گفتگومیں حماس کے بارے میں قطر کے وزیر اعظم شیخ حمد بن جاسم کے بیان کو ان کی ذاتی نظر قرار دیا۔
قطر کے وزیر اعظم نے دعوی کیا تھا کہ حماس نے صیہونی حکومت کے خلاف جدوجہد اور مزاحمت ترک کر دی ہے۔قابل ذکر ہے حماس نے بھی اس بیان پر سخت رد عمل ظاہر کیا ہے اور کہا ہےکہ حماس کبھی بھی جدوجہد کا راستہ نہیں چھوڑے گي۔ قطر کے وزیر اعظم نے یہ بھی دعوی کیا تھا کہ حماس اب شام سے نکلنے ہی والی ہے۔ حماس نے ان تمام دعووں کی تردید کی ہے۔ ........
/169