ابنا: عوام نے گيس اور بجلی کے مسائل حل نہ کرنے میں حکومت کی ناتوانی پر افسوس کا اظہار کرتےہوئے شہر کراچی کو ملانے والی شاہراہ بند کردی۔ یاد رہے پاکستان میں پبلک ٹرانسپورٹ سی آین جی پر منحصر ہے۔
سی این جی اسٹیشنوں کے بند ہونے کی بنا پر بڑے شہروں میں پبلک ٹرانسپورٹ بری طرح متاثر ہوا ہے۔
اطلاعات کے مطابق پنجاب،بلوچستان، اور خیبر پختونخوا میں بھی سی این جی کی قلت کے نتیجے میں ٹرانسپورٹ کے نہ ہونے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ادھر سی این جی اسٹیشن کے مالکین نے بھی گيس کی قیمتوں میں اضافے اور کارگو ٹرانسپورٹ کے لئے سی این جی کے استعمال پر پابندی کے خلاف احتجاج کرتےہوئے ہڑتال کی ہے۔
آج بھی ان کی ہڑتال جاری رہی۔ گيس صنعت کی ٹریڈ یونین کے سربراہ نے وزارت تیل کو بدعنوانیوں میں ملوث قراردیا ہے۔ یاد رہے پاکستان اس وقت ایندھن اور انرجی کے شدید بحران سے دوچار ہے۔........
/169