ابنا: میموگیٹ کمیشن کا اجلاس ، اسلام آباد ہائی کورٹ کی عمارت میں بلوچستان ہائی کورٹ کے چیف جسٹس فائر عیسی کی زیر صدارت ہوا، اس موقع پر سکیورٹی کے اضافی انتظامات کئے گئے تھے، سیکریٹری کمیشن جواد عباس نے بتایاکہ کمیشن کی کارروائی اوپن رکھی جائے گی.
کمیشن کے دیگر ارکان میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اقبال حمیدالرحمن اور سندھ کے چیف جسٹس مشیر عالم شامل تھے ، اجلاس میں آج اٹارنی جنرل مولوی انوارالحق، سیکریٹری خارجہ سلمان بشیر، سیکریٹری کیبنٹ نرگس سیٹھی ، ڈپٹی اٹارنی جنرل اور وزارت خارجہ کے لیگل ایڈوئزر موجود تھے، حسین حقانی کے موجود نہ ہونے پر کمیشن نے جب پوچھا تو اٹارنی جنرل نے بتایاکہ انہیں سیکریٹری داخلہ کی وساطت سے آگاہ کردیا تھا۔ .......
169