ابنا: بحرين کي پانچ بڑي سياسي جماعتوں نے جو آل خليفہ حکومت کي مخالف ہيں اپنے ايک مشترکہ بيان ميں زور دے کر کہا کہ بحرين کے بے گناہ مظاہرين کا قتل عام ، شہريوں کو ايذائيں دينے اوران پر طرح طرح کے مظالم ڈھانے والوں کو رسوائي کے سوا کچھ بھي نہيں ملے گا -
بحرين کي سياسي جماعتوں جميعت الوفاق ، الوطني الاسلاميہ ، جمعيہ التجمع ، الوحدي ، اور نيشنل ڈيموکريٹک پارٹي نے منامہ کے مغرب ميں واقع المقشع ميں ايک اجلاس کے دوران بحرين کے شہداء کو خراج عقيدت پيش کرتے ہوئے بحريني عوام کي فداکاريوں اورقربانيوں کو بھي خراج تحسين پيش کيا اور کہا کہ عوام کي آواز کو طاقت کے ذريعے دبانے پر مبني حکومت کے اقدامات آل خليفہ کي پيشاني پر بدنما داغ ہيں -
ان جماعتوں نے کہا کہ ايک ايسے وقت جب بحريني حکام کي عوام ميں کوئي جگہ نہيں رہ گئي ہے اور عوام انہيں کسي بھي صورت ميں اپنا نمائندہ تصور نہيں کرتے، اقتدار ميں باقي رہنے کا ان کے پاس کوئي جواز نہيں ہے -
بحرين کي ان سياسي جماعتوں نے کہا کہ طاقت کے ذريعے لوگوں کي آواز کو دبانے کي پاليسي کا کوئي بھي نتيجہ نہيں نکلے گا بلکہ اس سے عوام ميں مزيد اشتعال اور حکومت کے خلاف نفرت ميں زيادہ شدت پيدا ہوگي- ان سياسي جماعتوں نے کہاکہ بحريني عوام ان تمام تر مظالم کے باوجود اپنے پر امن مظاہرے جاري رکھيں گے -........
/169