30 دسمبر 2011 - 20:30

ملتان… وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سیاسی یتیم اور ٹیسٹ ٹیوب بے بی شام کو ٹی وی چینلز پر مفکر بن کر کہتے ہیں کہ میں جا رہا ہوں انہیں بتا دینا چاہتا ہوں کہ میرے ساتھ 18 کروڑ عوام ہے اور ان کی تنقید سے جانے والا نہیں ہوں.

ابنا: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں ہیڈ محمد والا پل کے افتتاح کے بعد جلسہ سے خطاب کے دوران کہی ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو خطرہ ہے ان کو اس بات کا علم ہونا چاہیے کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہی عوام کو ووٹ کی طاقت دی تھی ہماری حکومت نے ججز کو رہا کروایا ، عدلیہ اور 73 ء کا آئین بحال کیا ان دیوانوں کو بتا دو ں کہ پاکستان پیپلز پارٹی وفاق کی جماعت ہے انہوں نے کہا کہ مجھے بتائیں کہ ملک میں ترقیاتی کام کون کروا رہا ہے ہم نے ملازمتیں دی اگر یہ جرم ہے تو ہم یہ جرم بار بار کریں گے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم اگر اداروں کا احترم نہیں کرتے تو آئین کو بحال کیوں کرتے آئین کی بحالی سے ادارے مضبوط ہوتے ہیں شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس ملک کو نیوکلئیر پاور دی اور شہید محترمہ نے پاکستان کو میزائیل ٹیکنالوجی دی یہی وجہ ہے کہ اب ہماری طرف کوئی میلی آنکھ سے بھی نہیں دیکھ سکتا انہوں نے کہا کہ اگر ملک پر کھبی کوئی مشکل وقت آیا تو مشرف کی طرح بھاگیں گے نہیں شمسی ائیر بیس پر حملہ کئے جانے پر ہم نے امریکہ کی سپلائی لائن بند کر دی ہے ملک کو بچانے والے بھی ہم ہیں اور سنبھالنے والے بھی ہم ہیں۔

وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میرا وعدہ ہے کہ جنوبی پنجاب کی 65 سالہ محرومیاں کچھ کم کر دوں گا عوام نے مجھ پر اعتماد کیا دنیا کچھ بھی کہے میں اپنا کام کرتا رہوں گا کراچی سے خبیر تک ڈیڑھ کھرب روپے کے منصوبے لئے ہیں جن پر کام جاری ہے۔ محترمہ کی مسند پر بیٹھ کر ان کے وعدے پورے کروں گا اور عوام کی امنگوں کی ترجمانی بھی کروں گا۔ اس سے قبل وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے سوا دو ارب روپے کی لاگت سے تیار ہونے والے ہیڈ محمد والا پل کا افتتاح کیا اور اکبر بند کا سنگ بنیاد اور جناح چوک ملتان کا افتتاح کیا اس موقع پر وزیر داخلہ رحمان ملک اور وفاقی وزیر مواصلات ارباب عالمگیر بھی ان کے ساتھ تھے۔  ........

/169