ابنا: صدر ہوگو چاوز نے کہا ہے کہ ممکنہ طور پر امریکہ نے کسی طریقے سے لاطینی امریکہ کے سربراہوں کو کینسر میں مبتلا کیا ہے ۔ چاوز نے یہ بات اس وقت کہی جب ارجنٹائن کی صدر کریسٹینا فرنانڈز کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبریں منظر عام پرآئي ہیں۔ صدر چاوز نے کہا کہ وہ امریکہ کو مورد الزام نہیں ٹھہرا رہے ہیں بلکہ اپنی سوچ کا اظہار کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ ونزويلا کے صدر ہوگو چاوز بھی کینسر میں مبتلا ہیں اور علاج کے لئے ان کا آپریشن بھی ہوا ہے۔ ہوگو چاوز نے فوج سے اپنے حالیہ خطاب میں کہا تھا کہ اگر امریکہ نے لوگوں کو کینسر میں مبتلا کرنے کی ٹیکنیک دریافت کر لی ہے اور کوئي بھی اس سے باخبر نہیں ہے تو اس میں کوئي تعجب کی بات نہیں ہے۔
......./169