ابنا: مرتضی مغل نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ ایران کے قدرتی گيس کی درآمد کے لئے ضروری اقدامات انجام دے۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے گيس درآمد کۓ بغیر پاکستان اپنی مستقبل کی ضروریات پوری نہیں کر سکے گا اور ایران کے گيس کی خریداری میں تاخیر سے پاکستانی معیشت کو شدید نقصان پہنچے گا۔
انہوں نے کہا کہ ایران نے اپنے حصے کی پائپ لائن مکمل کرلی ہے اور اب پاکستان کو اپنی ذمہ داری پوری کرنی ہوگي۔ مرتضی مغل نے کہا کہ امریکہ اس پروجیکٹ کی مخالفت کرتا رہے گا اور واشنگٹن کو ملت پاکستان کو درپیش ایندھن کے مسائل کوئي فکر نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران پابندیوں کے باوجود ہندوستان کو تیل برآمد کرنے والے دوسرا بڑا ملک ہے اور وہ پاکستان کوگيس برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک بن سکتا ہے۔
ایران اور پاکستان نے گيس پائپ لائن پروجیکٹ کو مکمل کرنے کےمنصوبے پر دو ہزار دس میں دستخط کئے تھے۔ یاد رہے امریکہ اسلامی جمہوریہ ایران کے ہر اس پروجیکٹ کی مخالفت کررہا ہے جس سے امت اسلامیہ کو فائدہ پہنچتا ہو اور جومسلمانوں کی ترقی کا باعث ہو۔
........
/169